ایف بی آئی کی جانب سے بغیر وارنٹ ، غیرقانونی کارروائیوں کا انکشاف

0
66

واشنگٹن (پاکستان نیوز) ایف بی آئی سمیت امریکہ کی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے غیرقانوی ، وارنٹ کے بغیر کارروئیوں نے شہریوں کو پریشانی سے دوچار کر دیا ہے، ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس اور ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس کی مرتب کردہ 82 صفحات پر مبنی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ خفیہ ایجنسیوں نے اپنی غیرقانونی کارروائیوں کو بڑھایا ہے ، جوکہ امریکہ میں بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایف بی آئی ایجنٹس نے کھلے عام قوانین کی خلاف ورزیاں کی ہیں، خفیہ ایجنٹس کی جانب سے غیرقانونی کارروائیوں کے اقدامات جون 2019 سے نومبر 2019 کے درمیان پیش آئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here