شہزاد لطیف اپنی نئی فلم ”پروفائل ”میں منفرد انداز میں جلوہ گر ہونگے

0
222

نیویارک(پاکستان نیوز) برطانوی مسلم اداکار شہزاد لطیف اپنی نئی فلم ”پروفائل ” میں نئے روپ میں جلوہ گر ہوں گے جس کا شائقین کو بے چینی سے انتظار ہے ، اپنے حالیہ انٹرویو میں شہزاد لطیف نے بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی فلمیں دیکھنے کا بہت شوق تھا اور وہ فلمیں باقاعدگی سے دیکھتے ہیں ،شہزاد لطیف نے بتایا کہ ان کے والد اور والدہ کو بھی فلمیں دیکھنے کا بہت شوق تھا جس وجہ سے اداکاری سے مجھے لگائو پیدا ہوا اور میں نے تھیڑ سے اپنے کام کاآغاز کیا جوکہ لوگوں کوپسند آیا ، پہلی مرتبہ بی بی سی کے شق سپوک میں انٹری کی تو لوگوں کو میرا کردار پسند آیا جس کے بعد میں نے پیچھے موڑ کر نہیں دیکھا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here