واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ میں کورونا کے سب سے زیادہ کیس’ ایک اعزاز کی علامت‘ ہیں۔ امریکی صدر نے وائٹ ہاﺅس میں کہا میں ایک خاص اعتبار سے اس کو اچھی چیز سمجھتا ہوں کیونکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہماری ٹیسٹنگ زیادہ بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیسٹنگ اور اس تمام کام کو ایک زبردست خراج تحسین ہے ، جو بہت سارے پیشہ ور افراد نے انجام دیا ہے۔