اب صرف یوٹیوب اور زوم پر ہی لیکچرز دینے پر مجبور ہیں ، امام احمدیہ کمیونٹی علامہ محمود کی گفتگو
نیویارک (پاکستان نیوز)کورونا وائرس لاک ڈاﺅن نے دنیا بھر میں عبادت گزاروں کو گھروں تک محدود کر دیا ہے ، مسلمانوں کی بڑی تعداد بھی مبارک مہینے میں مساجد کی بجائے گھروں میں ہی عبادات میں مشغول دکھائی دے رہی ہے ، نیویارک میں احمدی کمیونٹی کے امام علامہ محمود کوثر نے بتایا کہ کورونا سے قبل میں مساجد میں ہزاروں عبادت گزاروں کو لیکچر دے رہا تھا لیکن اب کورونا کے بعد یہ صورتحال آن لائن کی صورت اختیار کر چکی ہے ، اب میں لیکچرز یوٹیوب ، زوم پر دینے پر مجبور ہوں ، لاک ڈاﺅن کی وجہ سے عبادت گزاروں کی بڑی تعداد گھروں میں ہی عبادات میں مشغول ہے ۔