زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب ڈالرہو گئے

0
120

کراچی(پاکستان نیوز) آئی ایم ایف سے 49 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی قسط موصول ہونے کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 13 ارب 67 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 26 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران بیرونی قرضہ ادا کرنے کے بعد سرکاری ذخائر میں 37 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 20 ارب 83 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ دریں اثنا کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 16 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کی ذخائر موجود ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here