چین کا جوابی وار ، امریکی سینیٹرز، اداروں پر پابندیاں عائد، حزب اللہ کی عراق میں امریکہ کی فوج کیخلاف جنگ کی دھمکی

0
127

پابندیوں کی لپیٹ میں آنے والوں میں ریپبلکن سینیٹر مارو روبیو بھی شامل،ہم اب بھی امریکہ سے اپنے خلاف اقدامات کو روکنے کی اپیل کرتے ہیں ، چینی عہدیدار

بیجنگ (پاکستان نیوز ) چین نے جوابی وار کرتے ہوئے امریکی سینٹرز،اداروں پر پابندیاں عائد کردیں ،حزب اللہ نے بھی عراق میں امریکہ کی فوج کیخلاف جنگ کی دھمکی دی ہے۔چین نے بیان بازی پر امریکی سینٹرز مارکو روبیو ، ٹیڈ کروز ، کرس سمتھ ، سفیر سیم براو¿ن پر پابندیاں لگائیں ،تفصیلات کے مطابق چین کی جانب سے امریکی ذمے داران اور اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ، پابندیوں کی لپیٹ میں آنے والوں میں ریپبلکن سینیٹر مارو روبیو بھی شامل ہیں۔ چین کا یہ اقدام ان پابندیوں کے جواب میں سامنے آیا جو واشنگٹن نے مسلم اقلیت کے خلاف انسانی حقوق کی پامالیوں کے سبب سینئر چینی ذمے داران پر عائد کی تھیں۔وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونئنگ نے بریفنگ میں کہا کہ یہ اقدام امریکا کے غلط اقدامات کے جواب میں اٹھایا گیا ہے ، ہم امریکا سے اپنے غلط فیصلے کو فوری طور پر واپس لینے اور چین کے داخلی معاملات میں مداخلت اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی الفاظ اور اقدامات کو روکنے کی اپیل کرتے ہیں۔دریں اثنا عراق کی ایک ایران نواز عسکری تنظیم عراقی حزب آ نے امریکی فوج کے خلاف جنگ شروع کرنے کی دھمکی دی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here