ہم لڑنا نہیں چاہتے مگر قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، ٹرمپ کا کردار نہایت اہم قرار

0
93

واشنگٹن (پاکستان نیوز)امریکہ میں سفیر ِ پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کاجنگوں کے خاتمے اور دنیا میں پائیدار امن قائم کرنے کا مقصد خوش آئند ہے، سفیر ِ پاکستان رضوان سعید شیخ نے معروف امریکی جریدے نیوز ویک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں کشمیر دو جوہری طاقتوں میں سب سے بڑا فلیش پوائنٹ ہے، دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کا موقف واضح ہے ، پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ہماری تمام ترتوجہ اپنے جغرافیائی محل و قوع کو برؤے کار لاتے ہوئے معاشی ترقی پر مبذول ہے، معاشی ترقی کے لئے پاکستان کو پرامن خطے کی ضرورت ہے، بھارت کی جانب سے بغیر کسی ثبوت یا تحقیق پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانا انتہائی غیر منطقی اور بدنیتی پر مبنی ہے، پہلگام واقعہ فالس فلیگ آپریشن ہو سکتا ہے، جب تک مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حتمی تصفیہ نہیں ہو جاتا تب تک یہ مسائل درپیش رہیں گے، ہم لڑنا نہیں چاہتے۔ ہم وقار کے ساتھ امن چاہتے ہیں۔پاکستانی قوم اپنے قومی وقار کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا جانا معاہدے کی شقوںں کے منافی ہے،بھارت اپنی جابرانہ پالیسیوں، انتخابی ضرورتوں یا انتظامی کوتاہیوں کا بوجھ پاکستان پر نہیں ڈال سکتا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here