مسجد بم دھماکے میں عمر قید کی سزا پانیوالے ”ہیری ”نے جنس تبدیل کرالی

0
173

نیویارک (پاکستان نیوز)منی سوٹا کی مسجد میں بم دھماکہ کرنیوالے الانائے کے حکومت مخالف گروپ کے 50 سالہ لیڈر مائیکل ہیری نے عدالت کی جانب سے عمر قید کی سزا سنائے جانے کے بعد اپنی جنس تبدیل کروا کر نیا نام ایملی کلیئر رکھا ہے ، مائیکل ہیری کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ اس کے موکل نے اپنی جنس تبدیل کرنے کا حق استعمال کیا ہے اور ایک خاتون کے طور پر اپنی شناخت کروانا چاہتا ہے لہٰذا اس کی سزا کو ٹرانس جینڈر قانون کے حوالے سے مرتب کیاجائے جو زیادہ سے زیادہ 30 سال بنتی ہے ۔ واضح رہے کہ پچاس سالہ ہیری کو 2017 میں منی سوٹا کی مقامی مسجد میں بم دھماکے کا مرکزی ملزم قرار دیا گیا تھا ۔منی سوٹا بم دھماکے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے بعد ہیری کو ایف بی آئی کی جانب سے 13 مارچ 2018 کو حراست میں لیا گیا تھا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here