ٹرمپ کے چاند پر امریکی ملکیت اور عجیب و غریب دعووں پر عالمی سطح پر تشویش

0
1

واشنگٹن (پاکستان نیوز)ٹرمپ کی جانب سے چاند کا انتظام اور ملکیت امریکا کے پاس ہونے کے زبردست اور انوکھے دعوے پر دنیا بھر کے ماہرین اور مبصرین میں شدید تشویش اور حیرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر محض دو گھنٹوں کے مختصر دورانیے میں تین درجن کے قریب عجیب و غریب اور غیر معمولی پیغامات جاری کر کے ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ ان کے ان پیغامات میں سب سے زیادہ چونکا دینے والا دعویٰ یہ تھا کہ چاند پر امریکا کا قبضہ اور ملکیت ہے۔ انہوں نے چاند کی ایک تصویر شیئر کی جس پر امریکی پرچم کے ساتھ تحریر تھا کہ چاند ہمارا ہے۔ اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ متعدد پراسرار تصاویر بھی پوسٹ کیں جن میں انہیں خوفناک مناظر، روبوٹس کی فوج اور تباہ کن پس منظر میں دکھایا گیا تھا۔ ایک تصویر میں واشنگٹن کی سڑکوں پر سرخ آنکھوں والے ربوٹ ان کے ساتھ چلتے دکھائی دئیے جبکہ ایک اور تصویر میں زمین کو تباہ ہوتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ انہی پیغامات کے سلسلے میں انہوں نے نیو میکسیکو کی ریاست کا نام بدل کر نیو امریکا رکھنے اور ایران کی جغرافیائی سرحدوں کو اپنے چہرے کے خدوخال کی شکل میں ڈھالنے کی بھی باطل تجویز پیش کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے خلیج فارس میں واقع ایران کے اہم جزیرے خارگ کی تباہی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ناپسندیدہ جملے لکھے۔ ٹرمپ نے یہ اعتراف بھی کیا کہ انہوں نے اسٹاک مارکیٹ اور دیگر ذرائع سے اربوں ڈالر کمائے ہیں۔ سیاسی تجزیہ کاروں اور مبصرین نے اس تمام صورتحال کو انتہائی غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اتنی حساس اور اہم ذمہ داری پر فائز شخص کا ایسا رویہ انتہائی تشویشناک ہے اور مستقبل کے تاریخ دان اس بدحواسی کو حیرت سے دیکھیں گے۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here