نائن الیون ریکارڈز کے اجراء پر ممدانی کیخلاف لائیو شو میں نسل پرستانہ حملے

0
1

نیویارک (پاکستان نیوز)میئر زہران ممدانی کی جانب سے نائن الیون کے موقع پر 170000 سے زائد صفحات پر مشتمل فضائی معیار کی تاریخی دستاویزات جاری کرنے کے اعلان کی لائیو نشریات کے دوران ایک دائیں بازو کے امریکی میزبان نے شدید اسلام فوبک اور نسل پرستانہ جملے کسے۔ رائٹ ونگ براڈکاسٹر پیٹ سینٹیلی نے اپنی آن ایئر نشریات کے دوران میئر کی تقریر کے دوران مداخلت کی اور ان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے ان کی موجودگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ میئر زہران ممدانی سٹی ہال میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے جہاں انہوں نے 9/11 کے واقعات کے بعد شہر کی ہوا کے معیار سے متعلق دہائیوں پرانے چھپے ہوئے ریکارڈز عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا۔ یہ اہم دستاویزات طویل عرصے سے دبا کر رکھی گئی تھیں جن میں یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اس وقت کے اعلیٰ حکام کو زمینی سطح پر زہریلے مواد کے خطرات کا علم تھا، اس کے باوجود عوام کو مسلسل یہ یقین دہانی کرائی جاتی رہی کہ ہوا بالکل محفوظ ہے۔ نشریات کے دوران پیٹ سینٹیلی نے میئر کے خطاب کی آواز مدہم کر کے ان پر اسلام فوبک اور من گھڑت الزامات لگائے اور انہیں نائن الیون کی یادگار پر جانے سے روکنے کی وکلالت کی۔ سینٹیلی کا ماضی بھی متنازع رہا ہے اور وہ ماضی میں سینئر سیاسی شخصیات کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دینے کے باعث خبروں میں رہ چکے ہیں۔ میئر ممدانی نے تمام تر مخالفتوں اور زہریلے پروپیگنڈے کے باوجود واضح کیا کہ یادگاری تقاریب کا اصل مقصد سیاست دانوں کے بجائے نائن الیون کے حادثے میں جان بحق ہونے والے شہریوں، ان کے اہل خانہ، زندہ بچ جانے والوں اور فرسٹ ریسپونڈرز کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

 

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here