امیگریشن کی جانب سے موبائل فونز کی نگرانی و تلاشی میں زبردست اضافہ

0
1

نیویارک (پاکستان نیوز)بارڈر کنٹرول اور امیگریشن حکام نے موبائل فونز کی نگرانی اور تلاش کے عمل کو انتہائی سخت اور جدید بنا دیا ہے۔ اگست 2026 میں 55,318 سے زائد الیکٹرانک ڈیوائسز کی تلاشی لی گئی، جو کہ گزشتہ سالوں کے مقابلے میں ایک ریکارڈ اضافہ ہے۔ امیگریشن حکام اور بارڈر پروٹیکشن کے افسران اب کسی بھی مسافر کے فون میں موجود ذاتی پیغامات، سوشل میڈیا ہسٹری، لوکیشن، تصاویر اور ایپلیکیشنز کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ حکام سیلبرائٹ اور گرے کی جیسے جدید فارنزک ٹولز کے ذریعے ڈیلیٹ شدہ پیغامات، کال ریکارڈز اور چیٹس کو منٹوں میں بحال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ پیراگون سولیوشنز کا گرافائٹ جیسے جدید ترین اسپائی ویئر کے ذریعے واٹس ایپ، سگنل اور ٹیلیگرام جیسے پاس ورڈ یا انکرپٹڈ پیغامات کو بھی پڑھا جا سکتا ہے۔ صرف مارچ میں فرانس سے تعلق رکھنے والے ایک سائنسدان کو ذاتی فون میں ملنے والی امریکی پالیسیوں پر تنقید کی بناء پر ملک بدر کر دیا گیا تھا۔ مسافروں کی پچھلے 5 سال کی سوشل میڈیا سرگرمیوں، مقام کی معلومات اور فون کے دیگر تمام ڈیٹا کی باریک بینی سے جانچ کی جا رہی ہے۔ امیگریشن کے ماہرین تجویز دیتے ہیں کہ امریکی سرحد عبور کرنے سے قبل فون کی اضافی تفصیلات صاف کریں، مقام کی سروسز کو بند کریں، اور ممکن ہو تو ایک نیا یا صاف فون استعمال کریں۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here