میئر بلاسیو نے سیاہ فام افراد کو ستمبر تک احتجاج جاری رکھنے کی اجازت دیدی

0
166

کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے پیش نظر بڑے اجتماعات کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی ، گفتگو

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کے میئر ڈی بلاسیو نے جارج فلائیڈ کی ہلاکت اور کالے افراد کے نسلی تعصب کیخلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کو اجازت دی ہے کہ وہ ستمبر کے دوران اپنا احتجاج کا حق استعمال کر سکتے ہیں لیکن اس سلسلے میں بڑے اجتماعات کی ہر گز اجازت نہیں ہوگی ، ڈی بلاسیو نے کہا کہ مظاہرین گلیوں ، سڑکوں میں اپنے معمول کے احتجاج کو ستمبر کے مہینے میں جاری رکھ سکتے ہیں لیکن بڑے اجتماعات کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ، ریلیوں اور مظاہروں کے دوران افراد کے درمیان مقررہ فاصلہ نہ ہونے کی وجہ سے کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافے کا خدشہ بھی موجود ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here