ٹرمپ کا دوبارہ منتخب ہونے پر بڑے ڈیپورٹیشن آپریشن کا اعلان

0
47

واشنگٹن ڈی سی(پاکستان نیوز) سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ 2024 میں دوبارہ صدر منتخب ہوگئے تو بڑے پیمانے پر تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کا آپریشن شروع کریں گے ، ٹرمپ نے یہ اعلان کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس میں اپنی کلیدی تقریر کے دوران کیا، جہاں انہوں نے کہا کہ وہ امریکی تاریخ میں ملک بدری کے سب سے بڑے آپریشن کو انجام دینے کے لیے تمام ضروری وسائل استعمال کریں گے۔انھوں نے کہا کہ ہم انہیں اٹھا لیں گے، اور ہم انہیں اپنے ملک سے باہر پھینک دیں گے، اور کوئی سوال نہیں پوچھا جائے گا، ٹرمپ نے موجودہ سرحدی بحران کے لیے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، جس نے 2022 کے مالی سال کے دوران امریکی میکسیکو سرحد پر ریکارڈ توڑ مقابلے دیکھے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی انتظامیہ نے سرحدی دیوار کی تعمیر کے لیے سامان کا ذخیرہ کیا تھا، لیکن صدر بائیڈن ٹیم نے “اسے چھین لیا اور انہوں نے اسے چھپا دیا۔ نتیجے کے طور پر، ٹرمپ نے سرحدی گشت میں بڑے پیمانے پر اضافے اور امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ ڈی پورٹیشن افسران کی تعداد میں زبردست اضافے کے لیے پہلے مصالحتی بل پر دستخط کرنے کا عزم کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here