نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے آرٹیکل 42 کو ختم کرتے ہوئے تارکین وطن کے لیے اسائلم کو بحال کرنے کا اعلان کیا ہے، ایک ایسے وقت میں جب روس کے حملے کے بعد یوکرائنی شہری دنیا میں پناہ حاصل کرنے کے خواہاں ہیں ، اسائلم ان کے لیے بڑی مدد فراہم کر سکتا ہے ، واضح رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین کی تعداد کو کم کرنے کے لیے اسائلم کی سہولت کو معطل کر دیا تھا ، لیکن نیویارک میئر نے تارکین کی مشکلات کو بھانپتے ہوئے اس سہولت کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس سے تارکین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے خاص طور پر ایسے تارکین جو بیرون ممالک میں مختلف مسائل کا شکار ہیں اور امریکہ آنے کی خواہش رکھتے ہیں ان کو یہ سہولت کافی مدد فراہم کرے گی ۔