اقوام متحدہ میں پاکستان ، او آئی سی کی اسلاموفوبیا کیخلاف قرارداد منظور

0
320

نیویارک(پاکستان نیوز) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اسلامو فوبیا کے خلاف قرار داد منظور کر لی گئی جو کہ پاکستان اور مسلم ورلڈ کی ایک بڑی فتح قرار دی جا رہی ہے، وزیر اعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں قرارداد کی منظوری پر امت مسلمہ کو مبارکباد دی ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کے لیے قرارداد پیش کی گئی، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے اسلاموفوبیا کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اسلاموفوبیا کے خلاف اقوام متحدہ میں آوازاٹھائی، نائن الیون کے بعد مسلمانوں کے خلاف تشدد کے واقعات بڑھے، مذہبی آزادی ہرشخص کا بنیادی حق ہے۔انھوں نے کہا کہ او آئی سی کی جانب سے مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر قرارداد کا مسودہ پیش کرنے کا اعزاز حاصل کر رہا ہوں ۔اسلامو فوبیا ایک حقیقت ہے۔ اس کے مظاہر، نفرت انگیز تقریر، امتیازی سلوک اور مسلمانوں کے خلاف تشدد دنیا کے کئی حصوں میں پھیل رہے ہیں۔ مسلم افراد اور کمیونٹیز کے خلاف امتیازی سلوک، دشمنی اور تشدد کی ایسی کارروائیاں ان کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور ان کے مذہب اور عقیدے کی آزادی کی خلاف ورزی ہیں۔اسلامو فوبیا کا پھیلاؤ، رجحان کی رفتار اور رسائی دونوں لحاظ سے، ان دنوں خاص طور پر تشویشناک ہے، کیونکہ یہ نسل پرستی کی ایک نئی شکل کے طور پر ابھری ہے جس کی خصوصیت زینو فوبیا، منفی پروفائلنگ اور مسلمانوں کی دقیانوسی سوچ ہے، او آئی سی نے مسودے کے متن پر متعلقہ وفود کے ساتھ وسیع دو طرفہ مشاورت بھی کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here