شوہر نے پاکستانی نژاد خاتون کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی

0
72

شکاگو(پاکستان نیوز) شکاگومیں شوہر نے پاکستانی نژاد خاتون کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی،میڈیارپورٹس کے مطابق اپنی بیوی سے الگ رہنے والا ان کا 36سالہ شوہر راحیل احمد شکاگو کے مضافاتی علاقے میں ان کے گھر پہنچا، اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا اور پھر خود کو ہلاک کر لیا۔اس نے ایسا کرنے کے لیے جیارجیا کے شہر الفاریٹا سے الینوئیس کے شہر اسٹریٹ ولی تک کا 700 میل سے زیادہ کا سفر کیا۔ثانیہ کے والد حیدر فاروق خان نے اپنی بیٹی کے فیس بک پیج پر ایک مختصر اعلان پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میری سب سے بڑی بیٹی ثانیہ خان کا انتقال ہوگیا۔انہوں نے لکھا کہ ان کی نماز جنازہ نماز عصر چٹانوگا اسلامک سینٹر میں ادا کردی گئی ہے، ہمیں اپنی دعائوں میں یادر رکھیں۔یہ خاندان چٹانوگا، ٹینیسی میں رہتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here