بھارت صحافت کیلئے خطرناک ترین ملک قرار

0
46

نئی دہلی(پاکستان نیوز) بھارت صحافت کیلئے خطرناک ترین ملک قرار، ورلڈ پریس انڈیکس میں بھارت کی 11 درجے تنزلی ہوئی ہے، جس کے بعد وہ 161ویں نمبر پر پہنچ گیا۔ صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم رپورٹرز ود آوٹ بارڈرز (آر ایس ایف)کا کہنا ہے کہ بھارت صحافت کے لیے دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے۔ بھارت میں آزادی صحافت بحران کا شکار ہے، مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بہت تشویشناک ہے، مقبوضہ وادی میں صحافیوں کو ہراساں کیے جانے کے ساتھ نام نہاد عارضی حراست میں رکھا جاتا ہے۔ آر ایس ایف کا کہنا ہے کہ صحافیوں کے خلاف تشدد، سیاسی طور پر متعصب میڈیا اور میڈیا کی ملکیت کا ارتکاز یہ سب ظاہر کرتے ہیں کہ بھار ت میں آزادی صحافت بحران کا شکار ہے۔ مودی کے اقتدا ر میں آنے کے بعد بھارت میں صحافت کے حالات یکسر بدل گئے۔ مودی سرکار پر تنقید کرنے والے صحافیوں کو ہراساں اور حملوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here