وزیراعظم نے 10پریس قونصلرز، 3پریس اتاشیوں کی فارن پوسٹنگ کی منظوری دیدی

0
37

اسلام آباد (پاکستان نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے مختلف ممالک میں 10 پریس قونصلر ز اور تین پریس اتاشیوں کی فارن پوسٹنگ کی منظوری دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات نے وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ان تقرریوں کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پریس قونصلر ز کی آسامیوں پر انفارمیشن گروپ کے گریڈ 19 کے افسروں کی تعیناتی کی گئی ہے جبکہ پریس اتاشی کی پوسٹوں پر گریڈ 18 کے افسروں کی تقریری کی گئی ہے۔ سیدہ نگہت عامر اوراوٹاوا کینیڈا اور امانت علی اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کے آفس نیویارک میں نئے پریس قونصلر ہوں گے۔سجیلہ نوید پیرس ، صغیر وٹو برسلز، اور محمد عرفان جدہ میں پریس قونصلر تعینات ہوں گے۔ مقرب مختار کی ٹوکیو، محمد صالح دبئی، فرحت جبیں تہران ،اطہر زیب عباسی سنگاپور، اور سید عخضر علی شاہ کی کابل میں بطور پریس قو نصلر تقرری کی گئی ہے۔صیغم عباس واشنگٹن ، عرفان اشرف قاضی بیجنگ، عدیل ستار کو لمبو میں بطور پریس اتاشی کام کریں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ انتخاب ایک پر اسیس کے ذریعے کیاگیا۔ پہلے سیکرٹری اطلاعات و نشریات کی سربراہی میں ایک سلیکشن بورڈ بنایاگیا جس نے امیدواروں کی پروفیشنل اسیسمنٹ کی، اس بورڈ کے پاس 30 مارکس تھے۔ 20 مارکس اے سی آر ز کے تھے۔ باقی 50 مارکس سٹائل سلیکشن بورڈ کے پاس تھے جس کی سربر اہ و زیر اطلاعات و نشریات تھیں۔ اس بورڈ میں وزارت خارجہ اورا سٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نمائندوں کے علاوہ سیکرٹری اطلاعات اور ڈی جی ایکسٹرنل پبلسٹی بھی ممبرز تھے۔ سپیشل بورڈ نے 21 افسروں کے انٹرویوز کئے۔ امانت علی نے دونوں بورڈ کے نتائج میں ٹاپ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here