بنگلہ دیشی نژاد ٹیکسی ڈرائیور نے منہاٹن میں تین افراد کو کچل دیا

0
161

نیویارک (پاکستان نیوز)بنگلہ دیشی نژاد ٹیکسی ڈرائیور نے منہاٹن کے علاقے میں گاڑی کو سائیکل زون میں داخل کرتے ہوئے سائیڈ لائن کیفے میں بیٹھے تین افراد کو کچل ڈالا ، حادثے میں مجموعی طور پر چھ افراد زخمی ہوئے ہیں، پولیس ریکارڈ کے مطابق بنگلہ دیشی ڈرائیور جہانگیر خان کی ٹیکسی کے خلاف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی 18شکایات درج ہیں اور اس کے ذمہ 1210 ڈالر جرمانہ واجب الادا ہے ، ڈرائیور کی بیوی نے دی پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ میرے شوہر زہنی طور پر ڈپریشن میں تھے، وہ کئی روز سے بہتر محسوس نہیں کر رہے تھے ، لیکن پولیس یہ بات ثابت نہیں کر سکی ہے کہ آیا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں بنگلہ دیشی ڈرائیور جہانگیر خان نے ہی کی ہیں یاکہ کوئی دوسرا ڈرائیور بھی اس گاڑی کو استعمال کرتا رہا ہے ،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here