ماہرین فلکیات نے حج اور عید الاضحی کی تاریخ سے متعلق پیشگوئی کر دی

0
81

لاہور(پاکستان نیوز) پاکستانی روپیہ دیوالیہ ہو جانے والے سری لنکا کی کرنسی سے بھی کمزور ہو گیا، غیر ملکی جریدے بلومبرگ نے رواں سال کے دوران روپیہ عالمی سطح پر بدترین کارکردگی والی کرنسی قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی جریدے بلومبرگ کی جانب سے پاکستانی معیشت سے متعلق جاری کردہ رپورٹ میں تشویش ناک انکشافات کیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی اور روپے کی قدر میں کمی کی صورتحال دیوالیہ ہو جانے والے سری لنکا سے بھی بدتر ہو گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اپریل کے ماہ میں دیوالیہ ہو جانے والے سری لنکا میں مہنگائی کی شرح 35 عشاریہ 3 فیصد تھی، جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 36 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ پاکستانی روپیہ 2023 میں عالمی سطح پر اب تک کی بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسیوں میں سے ایک بن گیا ہے، پاکستانی روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 20 فیصد کم ہوئی۔ کرنسی کی قدر میں کمی کے معاملے میں بھی پاکستان کی صورتحال سری لنکا سے بدتر قرار دی گئی ہے۔ یہاں واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 100 روپے سے زائد کا اضافہ ہو چکا، ملکی تاریخ میں کبھی بھی ایک سال کے دوران ڈالر کی قدر میں اس قدر ہوشربا اضافہ نہیں ہوا۔ دوسری جانب وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار بھی بلومبرگ کی رپورٹ کی تصدیق کر رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here