بروکلین میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 5افراد زخمی ہوگئے

0
144

ریمسن ایونیو پر 23سالہ خاتون ، راک وے کے قریب 19سالہ نوجوان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا

نیویارک (پاکستان نیوز) بروکلین میں فائرنگ کے تین مختلف واقعات کے دوران 5افراد زخمی ہوگئے ہیں ، تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقعہ ریمسن ایونیو کے قریب پیش آیا جب 23 سالہ خاتون پر نامعلوم افراد کی جانب سے اچانک فائرنگ کر دی گئی ۔ اس کے دس منٹ بعد راک وے کے قریب 19سالہ نوجوان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جوکہ سکوٹر پر اپنے مطلوبہ مقام کی طرف جا رہا تھا ، ریسکیو نے واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد زخمی شخص کو قریبی ہسپتال میںمنتقل کیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here