سندھ طاس معاہدہ پر عملدرآمد کیلئے عالمی عدالت کا پاکستان کے حق میں فیصلہ

0
9

نیویارک (پاکستان نیوز)بین الاقوامی عدالت برائے ثالثی نے سندھ طاس معاہدے کی قانونی حیثیت سے متعلق تاریخی فیصلہ دیتے ہوئے بھارت کا معاہدہ معطل کرنے کا موقف مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ عالمی بینک کے تحت دی ہیگ میں قائم دائمی ثالثی عدالت نے 13 اگست 2026کو جاری اپنے فیصلے میں واضح کیا ہے کہ 1960کا سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر فعال اور نافذ العمل ہے اور بھارت یکطرفہ طور پر اسے منسوخ یا معطل نہیں کر سکتا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت معاہدے کی منسوخی کے لیے دونوں ممالک کی باہمی رضامندی ضروری ہے، لہٰذا بھارت اپنے تمام بین الاقوامی التزامات کی پاسداری کا پابند رہے گا۔ اس کے علاوہ عدالت نے ایک اور عبوری حکم کے ذریعے بھارت کو چناب پر تعمیر کیے جانے والے ٠٥٨ میگاواٹ کے رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے کچھ حصوں پر ٹھوس تعمیری کام سے بھی روک دیا ہے تاکہ تکنیکی تنازع کے حتمی حل تک پاکستان کے آبی حقوق متاثر نہ ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here