عمران خان نے بل گیٹس کو ماحولیات کے تحفظ کے لیے اہم منصوبوں سے آگاہ کیا
اسلام آباد (پاکستان نیوز) مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان سے رابطے میں ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا عالمی رہنما موافقت کیلئے زرعی تحقیق میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں کورونا سے بچاؤ ،انسدادپولیو اورماحولیاتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے انسداد کورونا اور غربت کے خاتمے کیلئے بل گیٹس فاؤنڈیشن کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے بل گیٹس کو ماحولیات کے تحفظ کیلئے اہم منصوبوں سے آگاہ کیا۔ بل گیٹس نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئیپاکستان کے عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا دنیا کو اس عالمی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے اکٹھا ہونا چاہئیے، ماحولیاتی تبدیلی کیباعث دنیا کا خوراک کا نظام خطریسیدوچار ہے، عالمی رہنما موافقت کیلئے زرعی تحقیق میں سرمایہ کاری کوترجیح دیں۔ وزیراعظم اورمسٹرگیٹس نے مشترکہ مقاصدپرملکرکام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ، اس دوران وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ حکومت کی ترجیح ہے ، کورونا کی تیسری لہر اور چیلنجز کے باوجودانسدادپولیو مہم جاری ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیو سے پاک پاکستان کیلئے پرعزم ہیں ، بل گیٹس فاؤنڈیشن کا احساس پروگرام میں تعاون کمزور طبقیکی مدد کرتا ہے۔ ٹیلی فونک رابطے میں وزیراعظم اوربل گیٹس میں مشترکہ مقاصد پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔