افغانستان میں دہشت گردوں کے مراکز دنیا بھر کیلئے خطرہ قرار

0
32

اسلام آباد (پاکستان نیوز) افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں اور تربیتی مراکز دنیا بھر کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ عالمی جریدے “یوریشیا ریویو” کے مطابق افغانستان ایک عالمی دہشت گرد پناہ گاہ بن چکا ہے جس کے شواہد بھاری اور ناقابل تردید ہیں۔ جریدے کے مطابق داعش خراسان، القاعدہ، مشرقی ترکستان کے عسکریت پسنداور وسطی ایشیائی گروہ افغانستان سے فعال ہیں، افغانستان میں دہشت گرد تنظیمیں بھرتی، پروپیگنڈا اور کرپٹو فنڈنگ چلا رہی ہیں۔ یوریشیا ریویو کے مطابق روس نے بھی افغان سرزمین پر موجود شدت پسند نیٹ ورکس کو سنگین علاقائی خطرہ قرار دیا، افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی تعداد 13,000 سے زائد ہو چکی ہے، طالبان حکومت دہشت گرد گروہوں کو روکنے کی نہ صلاحیت اور نہ ہی نیت رکھتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here