ملازمین کی محنت رنگ لے آئی، اسٹار بکس 35.5ملین ڈالر ادا کریگی، ظہران ممدانی

0
23

واشنگٹن (پاکستان نیوز) معروف ریسٹورنٹ چین اسٹار بکس اپنے ملازمین کو 35.5ملین ڈالر ادا کرے گا،کمپنی نے 300 سے زائد برانچز میں ملازمین کے شیڈول اچانک تبدیل کیے ہیں ، گھنٹے کم کیے ہیں اور انہیں اضافی شفٹس لینے کے مواقع بھی نہیں دیئے، اسٹار بکس 35.5ملین ڈالر بطور معاوضہ اور 3.4ملین ڈالر جرمانہ بھی ادا کرے گا، تصفیہ کے مطابق جولائی 2021 سے جولائی 2024 تک نیویارک میں کام کرنیوالے بیشتر ملازمین کو ہر ہفتے کے حساب سے 50 ڈالر اضافی ملیں گے، اگر کسی ملازم نے مستقل ڈیڑھ سال یعنی 78ہفتے کام کیا ہے تو اسے 3900ڈالر رقم ملے گی۔ حالیہ سٹور بندشوں میں ملازمت سے محروم کارکنان کو دیگر برانچز میں دوبارہ تقرری کا موقع بھی دیا جائے گا، میئر ظہران ممدانی کے مطابق یہ شہر کی تاریخ میں ملازمین کے حقوق کے تحفظ کا سب سے بڑا تصفیہ ہے، مزدوروں کے حقوق پامال کرنے والی ہر کمپنی کو قیمت چکانا ہوگی، کمپنی کے مطابق نیویارک میں ملازمین کے اوقات کار کا شیڈول انتہائی پیچیدہ ہے ، اور یہ مسئلہ اجرت روکنے کا نہیں بلکہ کمپلائنس کا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here