3سال میں27ارب ڈالر کے قرضے

0
112

اسلام آباد(پاکستان نیوز) تحریک انصاف کی حکومت نے تین سال کے دوران 27ارب ڈالر کے نئے قرضے لئے جبکہ 39 ارب ڈالر سے زائد کا قرض اور سود واپس کیا۔ سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی قرضوں کا حجم122ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ ایک سال کے دوران نو ارب ڈالر کا غیر ملکی قرض لیا گیا جبکہ 13ارب42کروڑ ڈالر قرض و سود کی ادائیگی پر خرچ ہوئے۔ موجودہ حکومت نے 3سال میں 27ارب ڈالرن یا قرض تو لیا مگر ساتھ ہی 39ارب 59کروڑ ڈالر قرض و سود کی ادائیگی پر بھی خرچ کئے۔ مسلم لیگ (ن) نے 5سال میں34ارب ڈالر کا قرض لیا جبکہ33ارب30کروڑ ڈالر کا قرض و سود ادا کیا اور پیپلز پارٹی نے5سال میں 15ارب ڈالر کا نیا قرض لیا جبکہ 24ارب 30کروڑ ڈالر قرض و سود کی ادائیگی پر خرچ کئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here