پی ٹی آئی نیویارک کی اوورسیز کیلئے پارلیمنٹ میں نشستیں مخصوص کرنے کی قراردادمنظور

0
128

قرار داد صدر ضمیر خان اور جنرل سیکرٹری شاہد رضا رانجھا نے جانی بشیر کی قیادت میں پیش کی

نیویارک (پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف نیویارک نے کہا ہے کہ پاکستان کی قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے نشستیں مخصوص کی جائیں اور ان پر عائد دوہری قومیت کی شرط کو ختم کیا جائے۔ یہ مطالبہ پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے صدر ضمیر خان اور جنرل سیکرٹری شاہد رضا رانجھا نے پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے کے اجلاس میں پیش کی جانیوالی ایک قرارداد کی شکل میں کیا۔ اجلاس کے بعد پارٹی صدر ضمیر خان پارٹی ساتھیوں کے ایک مشترکہ موقف پر مبنی ویڈیو بیان میں شاہد رضا رانجھا نے کہا کہ ہم نے اپنی قرار داد میں جہاں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے مخصوص نشستوں کا مطالبہ کیا ہے وہاں اپنی حکومت سے یہ بھی کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں پر عائد دوہری قومیت کی پابندی ختم کی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here