بائیڈن کا امیگریشن کیسز میں نرمی برتنے کاحکم؛ وکلاء تذبذب کا شکار

0
125

واشنگٹن (پاکستا ن نیوز)ایڈووکیٹس کی بڑی تعداد نے بائیڈن حکومت کی جانب سے زیر التوا امیگریشن کیسز میں تارکین سے نرمی برتنے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کر تے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ اس قسم کے اقدامات سے امیگریشن کورٹس پر برا تاثر پڑے گا ، امریکن امیگریشن لائیرز ایسو سی ایشن کے کریگ چین نے کہا کہ تمام کیسز کو قوانین اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے اور اس میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتنی چاہئے ، واضح رہے کہ ٹرمپ کے دور حکومت میں امریکی شہریت کے حصول کے لیے کیس فائل کرنیوالے کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔نیشنل امیگرنٹ جسٹس سینٹر کے پالیسی ڈائریکٹر ہیدی آلٹمین نے کہا کہ ہمیں تارکین کا احساس ہے لیکن قانون کے معاملے میں سب برابر ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here