پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافے کا رجحان

0
61

کراچی(پاکستان نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری ہے، آج انٹربینک مارکیٹ میں روپیہ مزید ایک روپے مستحکم ہو گیا۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے استحکام کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور آج مزید 0.36 فیصد بہتری آئی، جس کے بعد ڈالر ایک روپے کم ہو کر 279 روپے 51 پیسے پر بند ہوا۔ ڈالر گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں 280 روپے 51 پیسے پر بند ہوا تھا۔ فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں تقریبا ایک بجے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی تجارت 279 روپے 43 پیسے پر ہورہی تھی۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قدر تقریبا 12 بجے ایک روپے کم ہو کر جولائی کے بعد پہلی بار اس کی قدر 280 روپے سے نیچے آگئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here