پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کااشیا کی قیمتوں میں من مانے اضافے کیخلاف ہنگامی قانون

0
181

 

اب کوئی بھی تاجر کورونا وائرس سے جڑی اشیا کی قیمتوںمیں اضافہ نہیں کر سکے گا

نیویارک (پاکستان نیوز) ڈیپارٹمنٹ آف کنزیومر اینڈ ورکر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ نے کورونا وائرس کے پھیلا ﺅ کو روکنے اور اس کے علاج میں استعمال ہونے والی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کے لیے ہنگامی قانون متعارف کروا دیا ہے جس کے تحت اب تاجر کوروناوائرس سے متعلقہ اشیا کی قیمتوں میں من چاہا اضافہ ہرگز نہیں کر سکیں گے ، ڈی سی ڈبلیو پی کی کمشنر لوریلی سیلز نے نیویارک کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر انہیں کورونا وائرس کے متعلق کسی بھی چیز کے زیادہ پیسے چارج کیے جائیں تو وہ فوری طور پر ہمارے ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کریں تاکہ ایسے تاجروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here