گلوکار ظفر اقبال کی کمیونٹی سے کورونا کیخلاف متحد ہونے کی اپیل

0
140

 

گھروں میںمحدود رہتے ہوئے ، میل جول کو کم کرکے ہم جیت سکتے ہیں ، امریکی نژاد گلوکار

نیویارک (پاکستان نیوز)امریکی نژاد پاکستانی گلوکار ظفر اقبال نیویارکر نے کہا ہے کہ دنیا اس وقت کورونا کے عذاب میں مبتلا ہے جس کو ہم سب مل کر شکست دے سکتے ہیں لیکن اس کیلئے انتہائی احتیاط کی ضروت ہے ، انھوں نے کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ ہر گز باہر نہ نکلیں اور زیادہ وقت گھر کے اندر ہی گزاریں ، اس کے علاوہ لوگوں سے میل جول کو بالکل محدود کر دیا جائے ، پاکستان میں حکومی اقدامات کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اوورسیز پاکستانیوں کی فیملیز کے لیے بھی امدادی پیکج کا اعلان کر رہی ہے جوکہ بہت خوش آئند ہے ، اس سے ان کے مسائل باخوبی طور پر حل ہوں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here