واشنگٹن ڈی سی (پاکستان نیوز)محکمہ داخلہ نے وفاقی زمینوں پر تیل اور گیس کے منصوبوں کے لیے کھدائی کے معاہدے کو جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے ، محکمہ داخلہ کی ترجمان میلیسا شوارٹز نے بلومبرگ کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ محکمہ امریکہ کی عوامی زمینوں اور پانیوں پر تیل اور گیس کی ذخائر تلاش کرنے کے لیے منصوبہ بندی جاری رکھے ہوئے ہے۔جب صدر جو بائیڈن نے 2021 میں عہدہ سنبھالا تو انہوں نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے جس میں SCC کو $7 سے بڑھا کر $51 فی ٹن اخراج کیا گیا۔ ایس سی سی کا مقصد کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج سے ہونے والے معاشی نقصان کا اندازہ لگانا ہے۔