ٹرانسپورٹ اتھارٹی ایم ٹی اے نے ڈبلیو ایچ او کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے

0
127

 

سی ڈی سی کی جانب سے بروقت اقدامات نہ کرنے پر وائرس تیزی سے پھیلا ہے ، ہمارے 83ملازمین جان کی بازی ہار گئے ہیں،چیئرمین

نیویارک (پاکستان نیوز) ٹرانسپورٹ اتھارٹی ایم ٹی اے نے امریکہ سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں اضافے کی وجہ سے ڈبلیو ایچ او اور دیگر عالمی تنظیموں کی کارکردگی پر سوالیہ نشانات اٹھا دیئے ہیں ، ایم ٹی اے کے چیئرمین پیٹ فوئی نے بتایا کہ سی ڈی سی اور ڈبلیو ایچ او کی نااہلی کی وجہ سے جانی نقصان زیادہ ہوا ہے ، عالمی صحت کے ادارے کی جانب سے معلومات نہ ملنے کی وجہ سے ہماری تنظیم کے83 ورکرز جان کی بازی ہار گئے ہیں ، ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے اپنے ملازمین کو فیس ماسک اور ہاتھوں کے لیے گلوز پہننے کی نہ صرف ہدایت کی بلکہ ان کو یہ تمام طبی سہولیات فراہم بھی کی گئیں ، ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے اپنے ملازمین کی حفاظت کے لیے مجموعی طور پر چار لاکھ ساٹھ ہزار این 95ماسک کا آرڈرد دیا گیا ہے جوکہ اب تک نامساعد حالات کی وجہ سے اتھارٹی کو موصول نہیں ہو سکے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here