امیگریشن کی نوجوانوں کیلئے کڑی شرائط

0
138

نیویارک (پاکستان نیوز) امریکہ میں عائد کردہ سفری پابندیاں دنیا بھر میں امریکہ آنے کے خواہشمند افراد کے خوابوں کی تعبیر میں بڑی رکاوٹ ثابت ہو رہی ہیں ، ایسی ہی ایک داستان شامی باشندے کی ہے جس کو امریکہ کے سفارتخانے نے ویزا دینے سے انکار کر دیا تھا،33 سالہ احمد نے ڈائیورسٹی ویزا پروگرام کے لیے تیسری مرتبہ درخواست دی لیکن کامیاب نہیں ہو سکا،ڈائیورسٹی ویزا پروگرام کے حوالے سے ہر سال لاکھوں درخواست دہندگان میں سے 50,000 لوگوں کو امریکی گرین کارڈ کے لیے درخواست دینے کا موقع ملتا ہے۔ دمشق کے رہائشی احمد نے جولائی 2019 میں اپنی درخواست کے حصے کے طور پر اپنے طبی ٹیسٹ اور امریکی سفارت خانے میں انٹرویو کے لیے اردن کے لیے روانہ ہوا۔ شامی باشندے نے الجزیرہ کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ میں بہت ناراض ہوں، مجھے لگتا ہے کہ یہ ناانصافی ہے، احمد نے کہا کہ ویزا کی درخواست کی فیس کے ساتھ ساتھ سفر اور میڈیکل ٹیسٹ کے اخراجات، اس کی ایک سال کی تنخواہ میں خرچ ہوگئے۔نہ انصافی ہونے کے ساتھ ہمارا مالی نقصان بھی ہوا ہے ۔احمد نے بتایا کہ شامی باشندہ ہونا میرا قصور نہیں ہے مجھ سمیت دیگر مسلم ممالک کے اہل افراد کو ویزا جاری کیا جانا چاہئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here