پہلے پاکستانی نژاد پولیس آفیسر عدیل رانا کی ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی

0
126

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک پولیس میں پہلے پاکستانی نژاد پولیس آفیسر عدیل رانا کو ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے ، وہ پہلے پاکستانی ہیں جن کو پولیس میں ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے سے نوازا گیا ہے ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عدیل رانا نے کہا کہ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی ہے ، آپ دنیا کے کسی بھی حصے ، ملک میں ہوں آپ کو اپنی محنت کا پھل ضرور ملتا ہے ، عدیل رانا نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ آج میں جس مقام پر ہوں ، اپنے عزیزوں ، دوستوں اور اہل و عیال اور کمیونٹی کو بے حد مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اس اہم ذمہ داری نبھانے کے حوالے سے سپورٹ کیا۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ہم نیویارک کو پرامن ترین شہر بنانے میں ہر ممکن اقدامات کو بروئے کار لائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here