لندن (پاکستان نیوز)امریکہ کی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی سمیت 16 ممالک کی تحقیقاتی ایجنسیوں نے مشترکہ کاوش سے دنیا بھر میں 800مشکوک افراد کو حراست میں لیلیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے 8 ٹن کوکین برآمد کی گئی ہے جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 48 ملین ڈالر کے قریب ہے ، ایف بی آئی ، آسٹریلوی ایجنسی نے مشترکہ طور پر ایک ایپ گلوبل سطح پر متعارف کروائی جس کو جرائم پشیہ افراد کے تعاقب کے لیے استعمال کیا گیا ، ایپ کے استعمال سے بڑے پیمانے پر کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔