زرمبادلہ میں 13 کروڑ ڈالرز کی کمی

0
89

کراچی(پاکستان نیوز) سٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 13 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی ہے،15 دسمبر تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت 6 ارب 90 کروڑ 48 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئی،کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 20 لاکھ ڈالر زکی کمی ہوئی ۔ رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 16 کروڑ 36 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں،زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 12 ارب 6 کروڑ 84 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here