لکھنئو(پاکستان نیوز) یہاں آکر انتہائی سکون ملتا ہے، بھارتی ریاست کیرالہ کے نام نہاد مسلمان گورنر عارف محمد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں اْنہیں بابری مسجد کی جگہ بنائے گئے رام مندر میں کے رام مندر میں مْورتی کے سامنے سجدہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ پسِ منظر میں ہندو مذہب کے نعرے بھی سْنے جاسکتے ہیں ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف محمد خان نے کہا ان کے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ انہوں نے یہاں آکر پوجا کی، بھارتی گورنر کی ویڈیو پر جہاں ہندو انتہا پسند اْن کی سراہانا کر رہے ہیں تو وہیں مسلمانوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔