نیویارک (پاکستان نیوز)کورونا لاک ڈاﺅن کے بعد سے نیویارک شہریوں کی بڑی تعداد شہر چھوڑ کر دیگر مقامات پر منتقل ہو رہی ہے اور رواں برس سینکڑوں افراد نے نیویارک کو چھوڑ دیا ہے اس بات کا اعلان نیویارک پوسٹل سروس کی جانب سے سامنے آیا ہے جس کے مطابق رواں برس سینکڑوں نیویارکرز کی اپنے رہائشی پتے تبدیل کروانے کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں ، پوسٹل آفس کو یکم مارچ سے 31 اکتوبر تک اپنے رہائشی پتہ تبدیل کرانے کے خواہاں افراد کی مجموعی طور پر دو لاکھ پچانوے ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔