امام حسین کو خراج تحسین، سالانہ شہادت کانفرنس 12جولائی کوہوگی

0
222

نیویارک (پاکستان نیوز) امام حسین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پیر سید انتصار الحسن شاہ سروری قادری صاحب کی زیر صدارت سالانہ 19ویں شہادت کانفرنس 12جولائی بروز ہفتہ بعد نماز مغرب مکی مسجد کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین نیویارک میں منعقد ہوگی جس میں پاکستان سے تشریف لائے علامہ حافظ عمران آسی چوراہی خصوصی خطاب کریں گے ، علامہ ڈاکٹر ظفر اقبال نوری ، حضرت علامہ محمد اجمل چشتی آف ورجینیا بھی خطاب کریں گے، پیر صفدر حسین شاہ ، شفقت حسین شاہ ، احمد ثقلین ، میر حسین شاہ ، شہزاد مصطفیٰ اور تصور حسین بھی خطاب کی سعادت حاصل کریں گے ، قاری محمد یونس قادری صاحب قرآن پاک کی تلاوت کریں گے ، سجاد بٹ عروف گوگا صاحب ، سید الطاف شاہ کاظمی صاحب اور محمد اصغر چشتی منقبت پڑھیں گے ۔ مزید معلومات کے لیے چودھری محمد پرویز اشر ف سے فون نمبر 718-55-1515 جبکہ محمد شفیق مہر سے فون نمبر 917-442-1213 اور 7189028486 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ علامہ حافظ عمران آسانی چوراہی 9جولائی سے 21جولائی تک امریکہ کے دورے پر ہیں ، اس حوالے سے مزید معلومات کے لیے محمد شفیق سے فون نمبر 7189028486، حافظ ایم عمران آسی سے 03007169194 اور یوسف قمر سے 6462668642 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here