واشنگٹن (پاکستان نیوز) ایک نئے سروے کے مطابق ہر تین میں سے ایک امریکی ایران کے خلاف جنگ کی حمایت کرتا ہے، جو پانچ ماہ سے جاری اس تنازع کے ابتدائی دنوں کے بعد اب تک کی کم ترین سطح ہے۔رائٹرز اور اپسوس کے جمعہ سے اتوار تک کئے گئے اس سروے میں معلوم ہوا کہ 69 فیصد امریکی، جن میں ہر 10 میں سے 4 ریپبلکن بھی شامل ہیں، سمجھتے ہیں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے “ایران میں امریکی فوجی مداخلت کے مقاصد واضح طور پر بیان نہیں کئے۔امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے 28 فروری کو مشترکہ حملے شروع کئے جانے کے بعد سے اس جنگ کی عوامی حمایت مسلسل 40 فیصد سے کم رہی ہے۔حالیہ متعدد سرویز سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنگ کے خلاف عوامی ردعمل میں اضافہ ہو رہا ہے۔










