کوالالمپور (پاکستان نیوز) حال ہی میں ملائیشیا نے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کی اپنی دیرینہ پالیسی کی توثیق کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ محمد حسن نے کہا کہ امریکا کے بڑھتے ہوئے دبا اور امریکی کانگریس کے ارکان کی طرف سے کوالالمپور کے ساتھ سیکورٹی اور اقتصادی تعلقات پر نظرثانی کرنے کے مطالبات کے باوجود حکومت کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔وزیر خارجہ محمد حسن نے کہا کہ امریکا میں ملائشیا کے سفیر محمد شہرول اکرام یعقوب نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے طلب کیے جانے کے بعد ملک کے موقف کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملائشیا کی اسرائیل کے بارے میں پالیسی کوئی نیا موقف یا حالیہ پیش رفت کا ردعمل نہیں ہے بلکہ ایک طویل عرصے سے قائم کردہ سرکاری پالیسی ہے جو یکے بعد دیگرے حکومتوں کے ذریعے برقرار ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ملائشیا اس معاملے کو اپنی دیرینہ پالیسیوں کے مطابق ہینڈل کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمیشہ سے ملائشیا کی پالیسی رہی ہے۔ ہماری امیگریشن پالیسی ریاست اسرائیل یا صیہونی حکومت کو تسلیم نہیں کرتی۔ یہ ہمارا طویل عرصے سے موقف رہا ہے۔








