پاکستان میں صدارتی نظام ہی استحکام کا واحد راستہ ہے، بابر غوری

0
90

ہیوسٹن (پاکستان نیوز) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر بابر خان غوری نے اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور تمام سیاسی قائدین و ارباب اختیار سے پر زور اپیل کی ہے کہ پاکستان کو دفاعی اور معاشی طور پر مضبوط کرنے اور دیگر تمام حل طلب مسائل کے دیر پا حل کیلئے فوری طور پر پاکستان میں صدارتی نظام حکومت کیلئے آئین میں ترمیم کی جائے اور ملک میں صدارتی نظام حکومت قائم کیا جائے اور اب وقت کی ضرورت کے تحت پاکستان پاکستان میں کم از کم اٹھارہ سے بیس نئے صوبوں کا قیام عمل میں لایا جائے اور پاکستان میں جاری کالا قانون یعنی کوٹہ سسٹم جسکی وجہ سے پاکستان کے تمام ادارے مکمل تنزلی کا شکار ہیں اس کوٹہ سسٹم کو ختم کرکے تعلیم سرکاری نوکریوں اور دیگر تمام شعبہ جات میں میرٹ کا نظام رائج کیا جائے۔ واضح رہے کہ کوٹہ سسٹم سنہ 2013ء میں اپنی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد از خد ختم ہو گیا تھا مگر اس پر تاحال غیر آئینی طور پر عمل کیا جارہاجو کہ پاکستان کی ترقی اور سالمیت کیلئے تباہ کن ہے لہذا فوری طور میرٹ سسٹم کو مکمل رائج کیاجائے اس کے ساتھ ساتھ آئین کے آرٹیکل ٠٤١ـاے پر عمل کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کو مکمل بااختیار بنایا جائے واضح رہے کہ صدارتی نظام کے معنی مارشل لاء طرزحکومت نہیں ہے صدارتی نظام کی بہترین مثال امریکہ ، روس اور دوسرے کئی ممالک ہیں جن کا طرض حکومت کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here