صدر بائیڈن کی جانب سے ووٹنگ قوانین میں تبدیلی کی کوشش ناکام

0
116

نیویارک (پاکستان نیوز) صدر بائیڈن کی جانب سے ووٹنگ قوانین میں تبدیلی کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی ، ری پبلیکن کی سخت مخالفت کی وجہ سے ”دی فریڈم ٹو ووٹ ایکٹ” کو 49 کے مقابلے میں51 ووٹوں سے مسترد کر دیا گیا ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر کمالا ہیرس نے کہا کہ میں یہاں اس لیے ہوں کیونکہ آج امریکہ کی تاریخ کا اہم دن ہے، ہم نے ووٹنگ ایکٹ میں تبدیلی کی کوشش کی ہے یہی وجہ ہے کہ میں او رصدر بائیڈن یہاں موجود ہیں، ایکٹ میں ترمیم کے لیے ووٹنگ سے قبل سینیٹ میں اکثریتی لیڈر چک شومر نے اپنی حمایت ایکٹ میں مخالفت میں کرتے ہوئے حکومت کے خلاف ووٹ کاسٹ کیا، ڈیموکریٹس کے سینیٹر جوئی منچن اور ویسٹ ورجینیا کے کیرسٹن سینیما کی جانب سے مخالفت کی وجہ سے ایکٹ میں ترمیم ناممکن ہوگئی تھی، وائٹ ہائوس کی جانب سے ایکٹ میں تبدیلی کرتے ہوئے بیلٹ کی شناخت ، آئی ڈی اور دیگر لوازمات کو مکمل کیا جانا تھا جوکہ نہیں ہو سکا، ایکٹ میں ترمیم سے محکمہ انصاف کو الیکشن کے حوالے سے مزید اختیارات مل سکتے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here