یون نے ہمیشہ پاکستانی اور مسلم کمیونٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر
نیویارک (پاکستان نیوز) کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشین کی جانب سے کونسل مین مائیکل یون کی کورونا وائرس سے ہلاکت پر اظہارافسوس ، وارڈ ڈی کے کونسل مین کو موذی مرض کی وجہ سے کچھ روز قبل ہسپتال میں زیر علاج کرایاگیا تھا جہاں وہ 24مارچ کے روز سانس لینے میں دشواری کے باعث زندگی کی مزید بہاریں نہ دیکھ سکے ۔کیئر نیو جرسی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مائیکل یون کی مسلم کمیونٹی کے لیے گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔