نیویارک کے شہریوں کیلئے گھر میں رہنے کے قانون میں 13جون تک توسیع

0
167

پابندی کا اطلاق ایسے علاقوں پر ہوگا جہاں کورونا کے پھیلاﺅ میں کمی واقع نہیں ہوئی ہے

نیویارک (پاکستان نیوز ) ریاست نیویارک جو کہ ملک میں کرونا وائرس کا ہاٹ سپاٹ بنی ہوئی ہے، کے گورنر اینڈریو کومو نے شہریوں کے لئے ”گھر پر رہنے کے حکم“ میں 13جون تک توسیع کر دی ہے۔گورنر کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ پابندی کا اطلاق نیویارک سٹیٹ کے ان علاقوں پر ہوگا کہ جہاں کرونا کے پھیلاﺅ میں کمی کی صورتحال صحت عامہ اور معیشت کو کھولنے کے حوالے سے مقرر کرد ہ معیار کے مطابق نہیں پہنچی ہے۔اس حکم نامے کا مطلب یہ ہے کہ نیویارک میں ضروری سروسز کی مد میں آنے والے بزنس اور دفاتر وغیرہ کے تمام دفاتراور ادارے مسلسل بند رہیں گے۔واضح رہے کہ نیویارک میں کرونا وائرس کے 343,000 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ اموار کی تعداد27,641 سے تجاوز کر گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here