ٹرمپ نے روز ویلٹ ہوٹل خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی، وزیر نجکاری

0
126

واشنگٹن(پاکستان نیوز) پی آئی اے کے مینجنگ ڈائریکٹر انویسٹمنٹس کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماضی میں روز ویلٹ ہوٹل خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس ہوا، جس میں قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی کارکردگی پر غور کیا گیا۔ ایم ڈی پی آئی اے انویسٹمنٹس کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اب بھی روزویلٹ ہوٹل خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ وزیر نجکاری میاں سومرو کا کہنا ہے کہ ہوٹل کی نجکاری پر فنانشل ایڈوائزر مشورہ دے گا، جبکہ ہوٹل بیچنے کا ارادہ نہیں، لیز یا کسی کو شریک کرنے کا ارادہ ہے۔ اجلاس میں قائمہ کمیٹی کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ نیویارک کے روز ویلٹ ہوٹل اور پیرس کے ہوٹل کی کمپنی مالک ہے، روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کی عمارت بہت پرانی ہے، اس کی مرمت کا کافی خرچا ہے۔ ایم ڈی پی آئی اے انویسٹمنٹس لمیٹڈ نے کہا کہ اس ہوٹل نے گذشتہ سال 15 لاکھ ڈالر کا نقصان کیا، جبکہ گذشتہ 20 سال میں روز ویلٹ نے 45 کروڑ ڈالرکا منافع کمایا اور روز ویلٹ ہوٹل کی بحالی کیلئے بڑی رقم درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیرس کا ہوٹل فائیو اسٹار ہے جبکہ روز ویلٹ تھری اسٹار ہے، روز ویلٹ کو استعمال کی عمارت بناکر منافع کمایا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here