پاکستانی نوجوان شہیر نیازی نے نیوٹن کا ریکارڈ توڑ ڈالا

0
125

شہیر نے صرف 16برس کی عمر میں اپنا جرنل شائع کیا جبکہ نیوٹن نے 17سال کی عمر میں شائع کیا تھا

نیویارک (پاکستان نیوز)دنیا تیز رفتاری سے ترقی کی طرف جا رہی ہے، گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ٹیکنالوجی میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس کو استعمال کرنے والے اور ایجاد کرنے والے لوگ بھی اپنی مہارتوں سے دنیا کو حیران کر رہے ہیں۔ کچھ ایسا ہی کارنامہ انجام دیا ہے ایک 16 سال کے محمد شہیر نیازی نے، جس نے 16 سال کی عمر میں اپنا تحقیقاتی جرنل رائل سوسائٹی اوپن سائنس جریدے میں شائع کروایا ہے جبکہ اسی جریدے میں نیوٹن کا جرنل 17 سال کی عمر میں شائع ہوا تھا۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے پاکستانی نوجوان محمد شہیر نیازی نے بتایا ہے کہ اسے اس جرنل کے بعد اس سے نیویارک ٹائمز کے صحافیوں نے بھی رابطہ کیا جو اس کے لئے ایک بہت حیران کن اور اعزاز والی بات تھی۔اس بارے میں مزید بات کرتے ہوئے محمد شہیر نیازی کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت چھوٹی سی چیز تھی اور اس پر صرف چار سے پانچ تحقیقی مقالے لکھے گئے تھے ، لہٰذا میں نے نہیں سوچا کہ اس کو اتنی تشہیر ہوگی۔ اپنے اہداف کا ذکر کرتے ہوئے محمد شہیر نیازی کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد پاکستان کو فزکس میں نوبل انعام سے نوازنا ہے۔ خیال رہے کہ محمد شہیر نیازی نے ایک ایسا راستہ دریافت کیا ہے جس کی مدد سے وہ آئنز کی نقل و حرکت کا اندازہ اس وقت لگا سکتا ہے جب وہ بجلی سے لگائے جانے والے ذرات تیل کے تالاب میں سے گزرنے کی کوشش کرتے ہیں اور شہد کی مکھی کی شکل اختیار کرتے ہیں۔یاد رہے کہ شہیر کی عمر صرف 16 سال ہے جس میں اس نے تحقیقاتی جرنل رائل سوسائٹی اوپن سائنس جریدے میں شائع کروایا ہے جبکہ اسی جریدے میں نیوٹن کا جرنل 17 سال کی عمر میں شائع ہوا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here