نیویارک(پاکستان نیوز)جینڈر نیوکلیئر میزائل پروگرام کے لیے پاکستان کو 10 ملین ڈالر امداد دینے پر سوشل میڈیا پر طوفان بپا ہو گیا ، شہریوں کی بڑی تعداد نے کانگریس کا تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس اپنے شہریوں کو 600ڈالر امداد دینے کے بھی پیسے نہیں بچتے ہیں تو کسی دوسرے ملک کو اتنی بڑی امداد کہاں سے ادا کی جا رہی ہے ، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک ، ٹوئیٹر اور دیگر ویب سائٹس پر شہریوں کی بڑی تعداد نے پاکستان کو دس ملین ڈالر امداد دیئے جانے کو ہدف تنقید بنایا ہے ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ کانگریس نے شہریوں کی امداد 2 ہزار ڈالر کرنے سے صاف انکار کر دیا تھا جبکہ 600ڈ الر امداد کا پیکج بھی کئی دنوں غور و خوص کے بعد جاری کیا گیا تھا لیکن پاکستان کو دس ملین ڈالر کی امداد کیسے جاری کر دی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں شہریوں کی بڑی تعداد نے کانگریس اراکین کا مذاق بھی اڑایا ۔