تمام تارکین کے پاس مکمل دستاویزات بھی موجود نہیں جبکہ اکثریت رجسٹرڈ بھی نہیںہے
نیویارک (پاکستان نیوز) جوبائیڈن کے حلف اُٹھانے کے بعد امریکہ کے سرحدی ممالک سے لاکھوں تارکین نے امریکہ میں داخل ہونے کے لیے پیدل مارچ شروع کر دیا ہے ، تمام تارکین کے پاس مکمل دستاویزات بھی موجود نہیں جبکہ اکثریت رجسٹرڈ بھی نہیںہے ، ہونڈرس اور میکسیکو کی سرحدوں پر لاکھوں تارکین سرحد کے کھلنے کا انتظار کررہے ہیں ، واضح رہے کہ بائیڈن نے اقتدار کے پہلے ہی روز میکسیکو سرحدی دیوار کی تعمیرات رکوا دی ہیں جبکہ مسلم ممالک کے شہریوں پر امریکہ آنے پر پابندی کے قانون کو بھی فوری طور پر ختم کر دیا ہے ۔